• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری برادران کی صحافی عبدالقادرحسن کے انتقال پربیٹے سے تعزیت

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین،اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی اور سالک حسین نے سینئر تجزیہ نگار و صحافی عبدالقادر حسن کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے، پرویزالٰہی نے انکے صاحبزادے اطہر حسن سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذمہ دار صحافی اور صحافی برادری کے ترجمان تھے، عبدالقادر حسن نہایت مخلص اور نفیس انسان تھے اور ہمیشہ مظلوم کے حق میں آواز بلند کی جس کی وجہ سے انہیں سماجی و صحافتی حلقوں میں قدر سے نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، مسلم لیگی قائدین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور آپ سب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تازہ ترین