• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

450 پی آئی اے افسران اچانک کراچی سے اسلام آباد ٹرانسفر

450 پی آئی اے افسران اچانک کراچی سے اسلام آباد ٹرانسفر


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کے 450 افسران کو کراچی سے اسلام آباد ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے، ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے احکاما ت کے مطابق شعبہ مارکیٹنگ سے تعلق رکھنے والے پے گروپ فائیو اور اس سے اوپر کے 450کے قریب افسران کو انفرادی طور پر جاری خطوط میں بتایا گیا ہے کہ ان کا کراچی سے اسلام آباد ٹرانسفر کردیا گیاہے۔

ان افسران کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ 28 دسمبر تک اسلام آباد میں ڈیوٹی جائن کر لیں ، ملازمین کا موقف یہ ہے کہ اس طرح کے فیصلےکرنے کا مقصد یہ ہے کہ ملازمین پریشان ہوکر گولڈن ہینڈ شیک اسکیم کو جبری طور پر قبول کرلیں۔ ذرائع کے موہن جو دڑو ایئرپورٹ اور لاڑکانہ کے سوا اندرون سندھ میں قائم پی آئی اے کے تمام دفاتر بھی بند کردیئے گئے ہیں۔ 

دلچسپ بات یہ ہے کہ سکھر شہر جہاں مستقل پروازیں ہیں وہاں پی آئی اے آفس بند کردیا گیا جبکہ موہن جو دڑو ایئرپورٹ لاڑکانہ کیلئے کوئی پرواز نہیں، لیکن وہاں آفس کھلا ہے۔پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہےکہ فلائٹ آپریشن کا بڑا حصہ اسلام آباد اور لاہور منتقل ہونے کی وجہ سے افسران کا تبادلہ اسلام آباد کیا گیا۔

تازہ ترین