• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کی ویکسین عوام کو مفت فراہم کی جائیگی،نوشین حامد


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد نے کہا ہےکہ کورونا وائرس کی ویکسین عوام کو مفت فراہم کی جائیگی، پاکستان میں بھی چین کی ویکسین کے تجربات جاری ہیں،جو فارماسیوٹیکل کمپنیاں کورونا ویکسین کی تیاری کے آخری مراحل میں ہیں ان سے مکمل رابطے میں ہیں ،کچھ ویکسین ایسی ہیں جنہیں بہت ہی کم درجہ حرارت پر رکھنا ہوتا ہے اورویکسین پاکستان لانے تک اگر خاص درجہ حرارت پر نہیں رکھا گیا تو وہ کارآمد نہیں ہوگی ۔جو کمپنی پاکستان کو جلدی ویکسین فراہم کرے گی اس سے معاملات آگے بڑھائیں گے کیوں کہ پوری دنیا ویکسین حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہے ۔ پاکستان میں بھی چین کی ویکسین کے تجربات جاری ہیں یہ تجربات کامیاب ہوئے تو ہمیں بہت فائدہ ہوگا ۔ کورونا ویکسین کیلئے فنڈ اکٹھا کررہے ہیں ،کورونا ویکسین عوام کو مفت فراہم کی جائیگی ۔کوویکس کے نام سے پلیٹ فارم بنا ہے۔

تازہ ترین