• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں ، پولیو مہم کے دوران فائرنگ ، پولیس اہلکار شہید

بنوں (نما ئندہ جنگ )بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ، شہری خود کو غیرمحفوظ تصور کرنے لگے ،جاری پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی پر تعینات بنوں پولیس کا پی ایس آئی مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگیا ، جھنڈو خیل میں آخر زمان کو نشانہ بنایا گیا،مقتول کا بھائی ایف سی اہلکار بھی ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہوا تھا ،پولیس کے حوالے سے انتہائی حساس ترین بنوں ڈویژن میں پولیو سے بچائو کیلئے مہم جاری ہے اس دوران بنوں کے علاقہ جھنڈو خیل میں گھر گھر پولیو مہم کے دوران خواتین کے ہمراہ تعینات بنوں پولیس کے پی ایس آئی آخر زمان پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

تازہ ترین