• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انمول عرف پنکی کسٹمرز کو منشیات کیسے پہنچاتی تھی؟ طریقہ کار سامنے آ گیا

انمول عرف پنکی— فائل فوٹو
انمول عرف پنکی— فائل فوٹو

منشیات فروش انمول عرف پنکی کے کیس میں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزمہ کا منشیات کی ترسیل کرنے کا طریقہ کار سامنے آ گیا ہے، شہر کے مختلف مقامات پر ملزمہ کی جانب سے منشیات رکھوائی جاتی تھی۔

یہ منشیات رقم موصول ہونے کے 10 منٹ بعد لوکیشن پر رکھوائی جاتی تھی، جگہ کی لائیو لوکیشن اور رکھی گئی منشیات کی تصاویر کسٹمر کو بھیجی جاتی تھیں۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے موبائل فون ڈیٹا کا فرانزک کرا لیا گیا ہے، موبائل فون سے ٹوٹل 800 سے زائد نمبرز ملے ہیں، ڈیٹا میں 200 سے زائد افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق بینک اکاؤنٹ اور کراچی میں موجود جائیداد کے حوالے سے بھی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں اور 500 سے زائد صفحات پر مشتمل بینک اسٹیٹمنٹ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کراچی میں درج 15 مقدمات میں ملزمہ انمول عرف پنکی سے تفتیش جاری ہے، ایف آئی اے کو بھی بینک اکاؤٹنس کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید