• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن دشمن قوتیں افغان امن معاہدے کوسبوتاژ کررہی ہیں،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی ‘صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی صوبائی سالار عبدالولی اوردیگر نے کہا ہے کہ نیٹوکی جانب سے افغانستان سے افواج نہ نکالنے کا عندیہ قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں توبدامنی کی ذمہ دارامریکہ ونیٹوکی افواج ہی ہیں جنہوں نے افغانستان کی امارت اسلامیہ کی تاریخی اسلامی حکومت کاخاتمہ کیا۔جنہوں نے افغانستان میں تاریخی امن قائم کیاتھا اورنیٹوافواج کے نتیجے میں مظالم ڈھائے۔ اس پرآسٹریلیاکی حکومت نے نہ صرف خودشرمندگی محسوس کی بلکہ افغان قوم سے معافی مانگی۔ انہوں نے کہاکہ امن دشمن قوتیں افغان امن معاہدہ کوسبوتاژ کرنیکی کوششوں میں مصروف ہیں امریکہ بھارت اور اسرائیل سے تشدد اور کمیونسٹ سیکولر نواز قوتوں تنظیموں سے بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈے کیے جارہے ہیں غیر ملکی ایجنڈے پر قومیت کے نام سے حقوق، آئین کی بالادستی اور نسلی یا لسانی قومیتوں کے تحفظ کے نام پر خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے۔ 
تازہ ترین