• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمینداروں کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر زراعت

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان نے کہا ہے کہ شعبہ زراعت کو ترقی دینے اور فصلوں، پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ کے لئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے اور صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں مختلف پھلوں اور سبزیوں سمیت تمام فصلوں کے ترقی دادہ بیج متعارف کروائے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں زرعی تحقیق سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈوائزر برائے گرین سیکٹر ثنااللہ خان، سیکرٹری زراعت ڈاکٹر محمد اسرار، ڈی جی ذرا عت ریسرچ ڈاکٹر عبدالرؤف، ڈی جی واٹر مینجمنٹ جاوید اقبال، ماہرین زراعت اور دیگر افسران موجود تھے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر عبدالرؤف نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صو بے خاص طور پر سوات میں سبزیوں اور پھلوں کو ہر قسم کے مو ذی حشرات سے محفوظ رکھنے،جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے، پانی کی کمی کو پورا کرنے، پھلوں کے ضیاع کو روکنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
تازہ ترین