• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ‘گیس لوڈ شیڈنگ سے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن ہوگئی

پشاور (نیوز ڈیسک)سواتی گیٹ‘ گرین ٹائون‘ گلبرگ‘ امید آباد اور ملحقہ علاقوں میں گیس کی ناروا لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن ہوگئی۔ رات 9بجے سے صبح 6بجے تک گیس نہیں ہوتی ۔دن کے دیگر اوقات میں بھی پریشر کم ہونے کی وجہ سے خواتین کو کھانے پکانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ گیس سلنڈر کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ علاقہ مکینوں نے محکمہ گیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ گیس کی ناروا لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ۔
تازہ ترین