• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد: گارڈ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کی فوٹیج سامنے آگئیں



حیدرآباد میں گزشتہ روز سپر اسٹور کے گارڈ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کی سی سی ٹی وی جیونیوز کو موصول ہوگئی۔

سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسین آباد میں سیکیورٹی گارڈ گلی سے گزر رہا ہے اور پیچھے سے آنے والا ملزم اس پر ایک کے بعد ایک فائر کردیتا ہے۔ گارڈ کے نیچے گرنے پر بھی ملزم اس پر فائرنگ کرتا ہے اور پھر فرار ہوجاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دشمنی پر پیش آیا۔


مقتول کے ورثاء کا کہنا ہے کہ مقتول گارڈ پر فائرنگ کرنے والا اس کا بہنوئی ہی تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

تازہ ترین