• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرپول نے دنیا بھر کو کورونا ویکسین پر ممکنہ جعلسازی سے متعلق متنبہ کردیا

انٹر پول نے دنیا بھر کو کورونا ویکسین پر ممکنہ جعلسازی سے متعلق متنبہ کردیا ہے، ممکنہ جعلسازی، چوری اور غیر قانونی اشتہارات سے متعلق انٹرپول نے اورنج نوٹس جاری کردیا۔

نوٹس انٹرپول نے پاکستان سمیت 194ممالک کو جاری کیا ہے، پاکستان کو بھی نوٹس ملنے کی تصدیق ایف آئی اے حکام نے جیونیوز کو تصدیق کردی ہے۔

انٹرپول کے نوٹس میں لکھا ہے کہ ایسے وقت جرائم پیشہ گروہ ویکسین کی سپلائی چین کو متاثر کرسکتے ہیں، کورونا ویکسین لگانے کی جیسے جیسے تیاری جاری ہے جرائم پیشہ عناصر بھی سرگرم ہوگئے ہیں، یہ خطرہ آن لائن اور مجموعی طور پر بھی موجود ہے، انٹرپول کا اورنج نوٹس عوامی تحفظ کے لئے سنگین اور خطرے کی نمائندگی کرتا ہے۔

انٹرپول کے مطابق جرائم پیشہ عناصر سپلائی چین میں دراندازی یا خلل کا منصوبہ بنارہے ہیں، متعدد ویکسینز حتمی منظوری اور عالمی تقسیم کے قریب ہیں اور ایسے میں ویکسین کی سپلائی چین کی حفاظت کو یقینی بنانا ہوگا اس کے ساتھ ساتھ جعلی مصنوعات کی غیر قانونی ویب سائٹس کی نشاندہی کرنا بھی ضروری ہوگی۔


انٹرپول کے مطابق اس کے تدارک کےلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صحت کے شعبوں میں ہم آہنگی ضروری ہے۔

 انٹرپول کے نوٹس میں لکھا ہے کہ سائبر کرائم کے تجزیے میں 3000 کے قریب ویب سائٹس کا انکشاف ہوا ہے جو آن لائن فارمیسیز سے منسلک ہیں اور شک ہے کہ یہ غیر قانونی دواؤں اور میڈیکل آلات کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ہیں۔

تازہ ترین