• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکارہ حدیقہ کیانی کیخلاف 2کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر

فیصل آباد میں معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کے خلاف 2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا گیا۔

حدیقہ کیانی کے خلاف ایک خاتون زاہدہ نے بیوٹی سیلون سے بال خراب ہونے پر دعویٰ دائر کیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ حدیقہ کیانی کے سیلون سے بال اسٹریٹ کر ائے تھے، مضر کریموں کے استعمال سے کچھ ہی عرصے میں بال گرنا شروع ہوگئے۔

عدالت نے حدیقہ کیانی، فرنچائز اونر، ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکو 16دسمبر کو طلب کرلیا گیا۔


حدیقہ کیانی سیلون کا کہنا ہے کہ معاملے پر عدالت میں جواب جمع کرائیں گے۔

فرنچائز اونر کے خلاف بھی 2 کروڑ ہرجانہ اور اخراجات کی مد میں 25 لاکھ کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین