• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف فرخی نے ملک میں ادبی میلوں کی بنیاد رکھی، تعزیتی اجلاس

کراچی( اسٹاف رپورٹر) تیرہویں عالمی اردو کانفرنس کے پہلے روز معروف ادیب اور نقاد آصف فرخی کی یاد میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ، بیاد آصف فرخی سے خطاب کرتے ہوئے معروف شاعرہ زہرہ نگاہ نے آ صف فرخی کو اردو ادب کا امین قرار دیا نامور شاعر افتخار عارف نے اسلام آباد سے ویڈیو لنک سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آصف نے ملک میں ادبی میلوں کی بنیاد رکھی۔ ان میں تراجم کی بھی بڑی صلاحیت تھی ۔ ممتاز دانشور شمیم حنفی نے دہلی سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف فرخی کے جانے پر ادیبوں اور شاعروں کو بڑا صدمہ ہوا۔ آصف بہترین ادیب کے ساتھ زبردست منتظم بھی تھا۔

تازہ ترین