اسلام آباد (نیوز ایجنسیز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ بار کونسل کے نومنتخب ارکان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پروفیشنل باڈیز میں جمہوری روایات و اقدار کا فروغ خوش آئند ہے، کٹھ پتلی حکومت کا مطلب آئین و قانون کی پامالی اور عوام کے حق حاکمیت پر ڈاکہ ہے جبکہ خصوصی اہلیت کے حامل افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خصوصی اہلیت کے حامل افراد کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔