• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے اسحاق ڈار اور مہدی شاہ کے خلاف انکوائریوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد (ایجنسیاں)قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے بدعنوانی کے دو ریفرنس دائر کرنے،3 انوسٹی گیشنز اورسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار‘ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سمیت دیگر کے خلاف 7انکوائریوں کی منظوری دی ہے۔

ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا ۔اجلاس میں اسد اللہ فیض سابق ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ سی ڈی اے،شاہد مرتضیٰ بخاری ،سابق ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل اسٹیٹ مینجمنٹ سی ڈی اے،محمد ارشدڈی اے اواسٹیٹ مینجمنٹ ٹوسی ڈی اے،مقبول احمد،سابق اکائونٹس آفیسر اسٹیٹ مینجمنٹ سی ڈی اے، عطاء الرحمن، سعید الرحمن ، منور احمد اورمحمد احمد کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ 

ملزمان پر مبینہ طورپرغیرقانونی طورپر کلینک کیلئے مختص پلاٹ کو کمرشل مقاصد کیلئے الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو 91.964ملین روپے کا نقصان پہنچا۔

اجلاس میں اے ایس بابر ہاشمی سابق سفیر ایمبیسی آف پاکستا ن صوفیہ،محمد طفیل قاضی،سابق اکائوٹنٹ ایمبیسی آف پاکستا ن صوفیہ کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان پر مبینہ طورپرسفارتخانہ کے فنڈز میں خردبرد کرنے کا الزام ہے۔

تازہ ترین