• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی اکثریت وفاقی وزرأ ، صوبائی حکومتوں کی کارکردگی سے غیر مطمئن

کراچی (نیوزڈیسک) پلس کنسلٹنٹ سروے میں عوام کی اکثریت وفاقی وزرأ اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی سے غیر مطمئن دکھائی دیتے ہیں۔

سروے میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید پر سب سے زیادہ تنقید کی گئی اور 46فیصد نے ان کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دی۔

 وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز سے 44فیصد ناخوش ہیں جبکہ 42فیصد نے حفیظ شیخ ، 38فیصد نے شاہ محمود قریشی کو برا کہا۔ 

صوبائی حکومتوں سے متعلق سروے میں سب سے زیادہ تنقید سندھ حکومت پر کی گئی اور 60فیصد سندھ کے شہری سندھ حکومت سے غیر مطمئن ہیں ۔ 

خیبرپختونخوا ، 47فیصد پنجاب ، 37فیصد بلوچستان میں حکومتوں سے غیر مطمئن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی صوبائی حکومتیں اپنی کارکردگی سے عوام کی اکثریت کو مطمئن کرنے میں کامیاب نہیں ہوئیں ۔ 

اس بات کا انکشاف پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں ہوا جس میں 2ہزار سے زائد افراد نے ملک بھر سے حصہ لیا۔ 

سروے 21؍ اکتوبر سے 27اکتوبر 2020ء کے درمیان کیا گیا۔ سروے میں سب سے زیادہ تنقید صوبہ سندھ کی حکومت پر ہوئی جس کی کارکردگی کو 60؍ فیصد افراد نے غیر تسلی بخش قرار دیا جبکہ 19فیصد نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

17؍ فیصد نے درمیانہ موقف اختیار کیا ۔ جبکہ 4 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا ۔ جس کے بعد خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی سے سروے میں 51؍ فیصد افراد ناخوش نظر آئے ۔ جبکہ 41؍ فیصد نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہا ر کیا جبکہ 07؍ فیصد نے کارکردگی کو نہ اچھا نہ برا کہا ۔

عثمان بزدار کی سربراہی میں چلنے والی پنجاب حکومت کی کارکردگی سے سروے میں 47؍ فیصد افراد ناراض نظر آئے اور اس کی کارکردگی کو برا کہا جبکہ 34؍ فیصد نے کارکردگی کو سراہا ۔ 

16؍ فیصد نے درمیانہ موقف اختیار کیا جبکہ 3 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔ بلوچستا ن حکومت کی کارکردگی سے سروے میں 37؍ افراد مطمئن تو 35؍ فیصد غیرمطمئن دکھائی دیئے۔ 20؍ فیصد نے کارکردگی پر درمیانہ موقف اختیار کیا۔ جبکہ 8فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔ 

پاکستان تحریک انصاف کی کابینہ کے اہم وزرا ءکی کارکردگی پر عوام کی آراء پلس کنسلٹنٹ کے تازہ ترین سروے کے ذریعے سامنے آگئی۔یہ سروے 2 ہزار سے زائد افراد سے ملک بھر کیا گیا ۔ 

سروے میں سب سے زیادہ تنقید وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کی کارکردگی پر ہوئی ۔ جسے 46 فیصد نے غیر تسلی بخش قرار دیا ۔ 

26 فیصد نے ان کی کارکردگی کو سراہا ۔ جبکہ 18 فیصد نے ان کی کارکردگی کو نہ اچھا نہ برا کہا ۔ جبکہ 10 فیصد نے اس پر کوئی رائے دینے سے گریز کیا۔ جس کے بعد وزیر اطلاعات شبلی فراز کی کارکردگی سےسروے میں 44؍ فیصد افراد غیر مطمئن نظر آئے ۔ جبکہ 25فیصد نے مطمئن ہونے کا کہا ۔

21 فیصد نے کارکردگی پر درمیانہ موقف اختیار کیا ۔ جبکہ 10 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔ 

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی کارکردگی کو 42 فیصد افراد نے برا تو 26؍ فیصد نے اچھا کہا ۔ 

22فیصد نے کارکردگی پر درمیانہ موقف اختیار کیا۔جبکہ 10فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔ سروے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کارکردگی سے 38؍ فیصد افراد غیر مطمئن نظر آئے جبکہ 30 فیصد نے کارکردگی کو سراہا ۔ 

24؍ فیصد نے کارکردگی کو نہ برا نہ اچھا کہا ۔ جبکہ 07 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

تازہ ترین