ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی نے پی سی ون سے اعتراضات ختم کرکے حتمی منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردیا ہے، بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ملتان کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے پی سی ون پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے ، پی سی ون کی مالیت 1ارب 15کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔ جس پر ملتان انتظامیہ نے تمام اعتراضات ختم کردیئےاور کمشنر ملتان ڈویژن سے دستخط کروا کر حتمی منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کو ارسال کردیا ہے۔