• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا خلاف ورزی، انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ کا پہلا ون ڈے میچ ملتوی

کورونا وائرس کی خلاف ورزی کرنے پر انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والا پہلا ون ڈے میچ ملتوی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس پروٹوکول کی خلاف ورزی پر میچ ملتوی کیا گیا کیونکہ میزبان ساؤتھ افریقہ ٹیم میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ سے قبل کورونا وائرس رپورٹ مثبت آنے پر انگلینڈ ٹیم کیپ ٹاؤن سے واپس ہوٹل چلی گئی۔

دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق پہلا ون ڈے 6 دسمبر، دوسرا 7 دسمبر اور تیسرا ون ڈے 9 دسمبر کو کھیلا جائےگا۔

تازہ ترین