• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، واسا کا مالی بحران اور 40 ٹیوب ویل کنکشن کاٹنے سے پانی کی قلت

کوئٹہ کو پانی سپلائی کرنے والے ادارے واسا کا مالی بحران کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے، کیسکو کے واجبات 78 کروڑ تک پہنچ گئے۔ کیسکو کی جانب سے چالیس سے زیادہ ٹیوب ویل کے کنکشنز منقطع کرنے سے شہر میں پانی کی قلت کا مسلہ سنگین ہوگیا۔ 

صوبائی حکومت کی جانب سے گرانٹ نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین کو ماہ نومبر کی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوسکی۔

ایم ڈی واسا جہان زیب خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ واسا شدید مالی بحران کا شکار ہے۔ واسا کے ٹیوب ویلز کے واجبات کی صورت میں کیسکو کی واجبات کی رقم 78 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جس پر کیسکو نے چالیس سے زائد ٹیوب ویلز کی بجلی منقطع کردی۔


کیسکو کی جانب سے ٹیوب ویل کے کنکشنز منقطع کرنے سے شہر میں پانی کی قلت کا مسلہ سنگین ہوگیا۔

دوسری جانب صوبائی حکومت کی جانب سے گرانٹ نہ ملنے کی وجہ سے واسا کے ملازمین کو ماہ نومبر کی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوسکی۔

واسا کے 1900 ملازمین نے دو روز تک تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر ہڑتال اور احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔

تازہ ترین