قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون کا چھٹا راؤنڈ تیسرے دن کی تکمیل کے ساتھ ہی فیصلہ کن مرحلےمیں داخل ہوگیا۔
سندھ کی ٹیم سینٹرل پنجاب کے 432 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ کررہی ہے تو دوسری طرف بلوچستان کو خیبرپختونخوا کے خلاف مشکلات کا سامنا ہے جبکہ تیسرے گراؤنڈ پر ناردرن کو سدرن پنجاب کے خلاف جیت کےلیے 200 رنز درکار ہیں۔
قائداعظم ٹرافی کے چھٹے راؤنڈ کے تیسرے روز سندھ نے سینٹرل پنجاب کے خلاف 432 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 4 وکٹ پر 152 رنز بنالیے ہیں۔
سندھ کے شرجیل خان نے 89 رنز کی اننگز کھیلی، پہلی اننگز میں 13 رنز بنانے والے اسد شفیق اس بار صفر پر رن آؤٹ ہوگئے۔
سندھ کی ٹیم اس میچ کی پہلی اننگز میں صرف رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، اسے اب میچ میں کامیابی کےلیے مزید 280رنز درکار ہیں۔
ادھر اسٹیٹ بینک گراؤنڈ پر بلوچستان نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 400 رنز کے تعاقب میں 6 وکٹ پر 164رنز بنالیے ہیں۔
بلوچستان کی طرف سے آج کے دن کوئی بھی کھلاڑی نصف سنچری اسکور نہ کرسکا جبکہ خیبرپختونخوا کو میچ میں فتح کے لیے حریف ٹیم کی 4 وکٹیں درکار ہیں۔
یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ناردرن کو سدرن پنجاب کے خلاف میچ جیتنے کے لیے 200 رنز درکار ہیں۔
سدرن پنجاب کی ٹیم دوسری اننگزمیں 295 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، سلمان علی آغا نے 89 رنزکی اننگزکھیلی۔
ناردرن کے کپتان نعمان علی نے107 رنزدے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔