آپ آف لائن ہیں
ہفتہ9؍جمادی الثانی 1442ھ 23؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فلمی شائقین کی بڑی مشکل آسان

کورونا کے باعث دنیا کے کئی ممالک میں سنیما و تھیٹرز بند ہیں جس کی وجہ سے فلم دیکھنے کے شوقین افراد کو مشکلات ہیں۔ ایسے میں لوگوں کی بڑی تعداد نیٹ فلکس، ایمازون اور ایچ بی او میکس جیسے آن لائن اسٹریمنگ چینلز پر منتقل ہو رہی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا پابندیوں کی وجہ سے پریشان فلمی شائقین کو اب 2021 میں بڑی فلمیں دیکھنے کیلئے سنیما جانے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ ہالی ووڈ کے معروف فلم اسٹوڈیو وارنر برادرز پکچرز نے اعلان کیا ہے کہ 2021 میں ریلیز ہونے والی ان کی تمام فلمیں ایک ہی وقت پر تھیٹر اور ایچ بی او میکس پر نشر کی جائیں گی۔

دنیا کے بیشتر ممالک میں لوگوں کی بڑی تعداد کے نیٹ فلکس، ایمازون اور ایچ بی او میکس جیسے آن لائن اسٹریمنگ چینلز پر منتقل ہونے کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے وارنر برادرز پکچرز کی جانب سے بھی اپنی تمام فلمیں ایچ بی او میکس پر جاری کیے جانے جیسا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

وارنر برادرز کی جانب سے یہ فیصلہ رواں سال ریلیز ہونے والی سائنس فکشن فلم ٹینٹ کے ٹکٹس کی فروخت میں کمی کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وارنر برادرز پکچرز سال 2021 میں چند بڑی فلمیں ریلیز کرے گا جن میں نئی میٹرکس، گاڈزلا ورسز کونگ، ان دا ہائیٹس جیسی بڑی فلمیں بھی شامل ہوں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید