لاہور (نمائندہ جنگ) اینٹی کرپشن پنجاب نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر اور دیگر کے خلاف جعل سازی اور بد نیتی سے سرکاری خزانے کو فیس کی مد میں نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا،ملزم نے حلقہ پٹواری اور سابق آر ایم ون اقبال ٹاؤن کیساتھ ملکر غیر قانونی ڈیڈ رجسٹر کروائی۔