لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری اور جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ کی قصور آمد، قصور پہنچنے پر ضلعی صدر ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی اور جنرل سیکرٹری سردار علی جاوید ڈوگر نے عہدیداران اور کارکنوں کے ہمراہ استقبال کیا، اعجازاحمدچوہدری نے ڈسٹرکٹ قصور کے پی ٹی آئی پبلک سیکرٹریٹ کا افتتاح کیا،افتتاحی تقریب سے اعجازاحمدچوہدری، علی امتیاز وڑائچ، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی سمیت دیگر قائدین نے عہدیداران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست کا بھرپور جواب دینگے ۔