• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور:خاتون جج کے ساتھ بد تمیزی، 10 ججز احتجاجاً چھٹی پر چلے گئے


قصور تحصیل کورٹس پتوکی میں خاتون جج کے ساتھ صدر بار ایسوسی ایشن پتوکی مدثر نعیم بھٹی ایڈوکیٹ کی بد تمیزی اورگالم گلوچ کے واقعے پر 10 ججز کام بند کرکے احتجاجاً چھٹی پر چلے گئے ۔

ذرائع کے مطابق تحصیل کورٹس پتوکی میں تعینات خاتون سول جج ماہ جبیں کے ساتھ صدر بار ایسوسی ایشن پتوکی مدثر نعیم بھٹی ایڈوکیٹ نے عدالت میں آکر بدتمیزی کی اور گالم گلوچ کیا۔

خاتون جج نے صدر بار ایسوسی پتوکی مدثر نعیم بھٹی ایڈوکیٹ کے خلاف کارروائی کے لیے تحریری درخواست پنجاب بار کونسل اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور کر جمع کروا دی۔


واقعے کے بعد تحصیل کورٹس پتوکی میں تعینات 10 ججز نے خاتون جج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عدالتوں میں کام بند کر کے چھٹی پر چلے گئے۔

ججز کے مطابق خاتون جج کے ساتھ بدتمیزی اور نازیبا الفاظ ا استعمال ناقابل برداشت عمل ہے، پنجاب بار کونسل فوری کاروائی کرتے ہوئے مدثر نعیم بھٹی کا لائسنس فوری طور پر منسوخ کرے۔

ڈی پی او قصور عمران کشور نے ڈی ایس پی پتوکی اکرام خان کو 24 گھنٹوں کے اندر واقعہ کی مکمل انکوائری رپورٹ دینے کی ہدایت جاری کر دی۔

تازہ ترین