قصور میں ایک شخص نے اپنے 5 بچوں کو نہر میں پھینک دیا، دو بچوں کی لاشیں چکوکی کے قریب بی ایس لنک کینال سے نکال لی گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں ایک سال کا احمد اور 4 سال کی فضا شامل ہے، پولیس نے دونوں بچوں کی لاشیں تحویل میں لے لیں۔
دیگر تین بچوں کی تلاش کے لیے بی ایس لنک کینال میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تین سال کی تاشہ، 5 سال کے زین اور 7سال کی نادیہ کی تلاش جاری ہے، پولیس کے مطابق بچوں کو نہر میں پھینکنے والا باپ اٹاری ورک کا رہائشی ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کےلیےڈی ایس پی چونیاں کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔