• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13 دسمبر کے جلسے کیلئے مریم نواز کا پروگرام جاری

پاکستان مسلم لیگ ن نے13 دسمبر کے جلسے کے لیے مریم نواز کا پروگرام جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شہریوں کو متحرک کرنے کے لیے خود شہر کا دورہ کریں گی، مریم نواز 7 اور 10 دسمبر کو شہر کے ہر حلقے کا دورہ کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز جاتی امرا سے موٹر سائیکل ریلی کی قیادت کریں گی اور 8 دسمبر کو سوشل میڈیا کارکنان سے خطاب کریں گی۔

مریم نواز نے لاہور میں جلسے سے قبل موٹر سائیکل اور کار ریلی نکالنے کی ہدایت کردی۔

اس کے علاوہ انہوں نے جلسے سے متعلق شہر بھر میں بینرز اور لیگی جھنڈے لگانے کی ہدایت بھی کی۔

تازہ ترین