سوڈان کے صدر سابق عمر البشیر کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق سابق سوڈانی صدر عمر البشیر اپریل 2019 سے دارالحکومت خرطوم کی کوبر جیل میں قید ہیں۔
سابق صدر کی صحت اس وقت مزید خراب ہوگئی جب گزشتہ ہفتے ان کے بھائی جنرل عبداللّٰہ حسن احمد البشیر کا کورونا کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے سابق صدر کورونا وائرس کا شکار ہوں کیونکہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ ایک ہی بیرک میں قید تھے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حکام نے سابق صدر کو ان کے بھائی کے جنازے میں شرکت کی اجازت بھی نہیں دی تھی۔