• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: کورونا سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا

پشاور میں کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی۔ صوبہ میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

پشاور میں ایک اور ڈاکٹر پروفیسر ڈاکٹر انورعلی شاہ بنوری کورونا وائرس کے باعث چل بسے۔

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر انور علی شاہ بنوری گزشتہ بارہ دنوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔


ڈاکٹر انور علی شاہ خیبر میڈیکل کالج میں بائیو کیمسٹری کے پروفیسر تھے۔

صوبہ میں کورونا وائرس سے شہید ڈاکٹروں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین