• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر ایچ آر KMC کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

کورونا متاثر افسر کے بوسہ دینے کے بعد ڈائریکٹر ایچ آر کے ایم سی جمیل فاروقی نے اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کے ایم سی بلڈنگ میں کوروناوائرس کے مریض معطل افسر کے ڈائریکٹر کو انتقاماََ بوسہ دینے کے معاملے میں کےایم سی انتظامیہ نے شہزاد انور کے خلاف کارروائی کے لیےکمیٹی بنادی ہے۔

کے ایم سی حکام کے مطابق کمیٹی میں سینئرڈائریکٹر کوآرڈینشین، سینیئر ڈائرکٹر انسداد تجاوزات اور ڈی جی پارکس شامل ہیں۔

کے ایم سی ذرائع کے مطابق مقدمےکے بعد سے شہزاد انور منظرِ عام سے غائب ہے۔

واضح رہے کہ تنخواہ روکنے پر کورونا وائرس سے متاثرہ کے ایم سی ملازم نے گزشتہ روز افسر سے انوکھا انتقام لیا، کورونا وائرس سے متاثرہ شخص نے تنخواہ روکنے پرگزشتہ روز ڈائریکٹر ایچ آر کے ایم سی کو بوسہ دیا۔

متاثرہ مریض نے ڈائریکٹر ایچ آر سے ملنے کے بعد اپنے کورونا کے مریض ہونے کا انکشاف بھی کیا، ملازم کے انکشاف کے بعد کے ایم سی ہیڈ آفس میں کھلبلی مچ گئی۔

کورونا وائرس سے متاثرہ مریض نے ایڈمنسٹریٹر سیکٹریٹ میں جاکر بھی افسران سے ملاقات کی، کے ایم سی افسران کورونا کے مریض کے انکشاف کے بعد دفتر چھوڑ کر چلے گئے۔

تازہ ترین