• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13 دسمبر: مسلم لیگ ن نے عوامی رابطہ مہم کا اعلان کر دیا


مسلم لیگ نے 13 دسمبر کے جلسے سے قبل عوامی رابطہ مہم ، ریلیوں اور جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا۔ کارکنوں کا لہو گرمانے کے لیے مریم نواز خود میدان میں اتریں گی۔

ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں رانا مشہود اور سائرہ افضل تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خاں کا چیلنج قبول کرتے ہیں۔ مینار پاکستان پر ان سے بڑا جلسہ کرکے دکھائیں گے۔

انہوںنے کہا کہ جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی۔ مریم نواز خود بھی مختلف جلسوں اور ریلیوں سے خطاب کریں گی۔

مسلم لیگ ن کی قیادت نے واضح کیا کہ عمران خان اب سوچ لیں انہوں نے عزت سے گھر جانا ہے یا عوام ان کو نکال باہر کریں۔ اگر مینار پاکستان پر جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو پورے لاہور میں جلسے ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت کی وجہ سے آج پاکستان مشکلات کا شکار ہے۔ عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا بھی عذاب ہوچکا ہے۔

تازہ ترین