اسلام آباد ( وقائع نگار ) نجی ایئر لائن ایئر سیال کا دوسرا ایئر بس 320 A طیارہ سیالکوٹ میں لینڈ کر گیا، اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور ایوی ایشن حکام بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے۔ سیالکوٹ ایئر پورٹ پر طیارے کو واٹر سلوٹ پیش کیا گیا، سیال ایئر لائن نے باقاعدہ آغاز 9 دسمبر کو کرنیکا اعلان کر دیا ہے، اس موقع پر عثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ایئر لائن کی افتتاحی تقریب میں شریک ہونگے۔عثمان ڈار نے کہا کہ ایئر سیال کی لانچنگ سے علاقائی سطح پر روزگار کے وسیع مواقع ملیں گے، ایکسپورٹ انڈسٹری اور فضائی سفر میں مزید سہولت ملے گی۔ادھر ذرایع نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 9 دسمبر کو سیالکوٹ جائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی ہمراہ ہونگے، وزیر اعظم سمبڑیال میں تقریب میں شریک ہونگے۔ذرایع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سیالکوٹ میں مختلف تقریبات میں شریک ہونگے۔