• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او نیو ملتان کی تنخواہ قرق کرنے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)سول جج عمران عابد نے عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان فیضان علی کی تنخواہ قرق کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ فاضل عدالت نے تھانہ نیو ملتان میں درج مقدمہ کے گواہوں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور ایس ایچ او کو گرفتاری کا حکم دیا لیکن ایس ایچ او فیضان علی نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کی تھی، ایس ایچ او کو 10 دسمبر تک تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین