• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: عمارت گرانے کیلئے جانے والی SBCA کی ٹیم پر حملہ


کراچی کے علاقے ناظم آباد میں غیر قانونی 6 منزلہ رہائشی عمارت گرانے کیلئے جانے والی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی ٹیم پر حملہ کیا گیا ہے۔

ایس بی سی اے کی کارروائی کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کے مکینوں اور بلڈر کے ساتھیوں نےسرکاری اہلکاروں پر حملہ کیا۔

پولیس نے بتایا کہ لیڈی سرچر سمیت کچھ اہلکاروں کو معمولی اندرونی چوٹیں آئی ہیں، سرکاری اہلکاروں پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


مزاحمت کے بعد ایس بی سی اے اور پولیس اہلکارں پر مشتمل ڈیمالیشن ٹیم واپس لوٹ گئی۔

اس موقع پر مظاہرہ کرنے والے عمارت کے مکینوں کا کہنا تھا کہ جب غیر قانونی عمارت بن رہی تھی اس وقت ایس بی سی اے کہاں تھی؟

تازہ ترین