خیبر پختون خوا کے وزیرِ صحت تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں گزشتہ رات آکسیجن کی سپلائی میں کمی سے 7 کورونا وائرس کے مریضوں کے جاں بحق ہونے کےواقعے کی انکوائری ہو گی۔
پشاور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِصحت خیبر پختون خوا تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں گزشتہ رات آکسیجن کی سپلائی میں کمی کاواقعہ پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور کے بورڈ آف گورنر کو 2 روز کے اندر انکوائری و ایکشن کا کہا گیا ہے۔
تیمور سلیم جھگڑا کا مزید کہنا ہے کہ مطمئن نہ ہونے کی صورت میں حکومت واقعے کی خود اپنی آزادانہ انکوائری کرائے گی۔
واضح رہے کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن سلنڈرز بر وقت نہ پہنچنے پر کورونا وائرس کے7 مریض جاں بحق ہوگئے ہیں۔