• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے دوستوں کو نوازنے کیلئے ایل این جی دیر سے منگوائی گئی، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوز نے کہا ہے کہ اپنے دوستوں کو نوازنے کے لیے ایل این جی دیر سے منگوائی گئی اور انھیں فائدہ پہنچایا گیا۔

لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت نے پورے پاکستان میں ایک بھی اسپتال نہیں بنایا، کوئی ہے جو وزیراعظم سے ان کے دعوؤں سے متعلق پوچھ سکے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جعلی اور ڈرپوک وزیراعظم دو منٹ کے لیے عوام کے اندر آ کر تو دکھائے۔

انھوں نے کہا کہ اپنے دوستوں کو نواز نے کے لیے ایل این جی دیر سے منگوائی گئی، اور ان کے کچن چلانے والے دوستوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔

لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایک اقامہ پر منتخب وزیراعظم کو ہٹایا گیا، 2018 کے الیکشن چوری کر کے نالائق اور نااہل حکومت کو ہمارے سر پر مسلط کردیا گیا۔


مریم نواز نے کہا کہ آج پاکستان چل رہا ہے؟ حکومت چل رہی ہے؟ روز صبح خبر ملتی ہے کہ ملک میں منہگائی بڑھ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب روٹی 30 روپے کی ہوگئی ہو تو ایک گھر میں لوگ کیسے گزارا کریں گے؟ گیس آ نہیں رہی لیکن بل بڑے بڑے آ رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایل این جی دیر سے منگوائی جس سے 122 ارب روپے کا نقصان پاکستانی عوام کا ہوا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سبز پاسپورٹ کی عزت تو کیا ہونی تھی دنیا بھر نے پاکستان کی فلائٹس ہی بین کر دیں۔

’لیگی سوشل میڈیا کو اگلی صفوں میں کھڑا ہے‘

لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ ن نے 7،  8 سال قبل مجھے سوشل میڈیا کی ذمہ داری تھی۔

انھوں نے کہا کہ آج اللّٰہ کا شکر ہے کہ مسلم لیگ ن کا سوشل میڈیا اگلی صفوں میں کھڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ٹیم کی بدولت آج نواز شریف کی آواز ملک بھر میں پہنچ چکی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کے بیانیے پر پہلی مُہر ن لیگ کے شوشل میڈیا ونگ نے لگائی، اور اسی کی بدولت آج نواز شریف کی آواز ملک کے کونے کونے میں گونج رہی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوانوں کا کردار صرف سوشل میڈیا تک محدود نہیں ہے۔

تازہ ترین