• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر گڑھ: پولیس نے 13 سالہ بچی ونی کرنے کی کوشش ناکام بنادی

مظفر گڑھ پولیس نے شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کر 13 سالہ بچی کو ونی کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

پولیس کے مطابق شادی کی تقریب ونی کی جانے والی 13 سالہ بچی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

مظفر گڑھ پولیس نے بچی کو ونی کرنے کا فیصلہ دینے والی پنچائت کے سرپنچ سمیت 5 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔


پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران 13 سالہ بچی کی والدہ کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بچی کے بھائی پر الزام تھا کہ اُس نے ایک لڑکی کو اغوا کیا ہے، جس پر پنچائت بلائی گئی تھی۔

پنچائت میں فیصلہ کیا گیا کہ مغوی لڑکی کے بھائی سے اس 13 سالہ بچی کو ونی کیا جائے گا۔

تازہ ترین