• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز ایک تقریر کرتی ہیں اور ترجمانوں کی شامت آجاتی ہے، مریم اورنگزیب


ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز ایک تقریر کرتی ہیں اور ترجمانوں کی شامت آجاتی ہے۔

مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات شبلی فراز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نوازشریف نے”بندہ ایماندار“اور”بندہ تابعدار“کا تعارف کروادیا۔

انہوں نے کہا کہ بندہ ایماندار“،”بندہ تابعدار“کی پذیرائی کااندازہ حکومتی ترجمانوں کی تکلیف سےہورہاہے، حکومتی ترجمانوں کی چیخیں اسکی سچائی کاثبوت ہیں۔


مریم اورنگزیب نے کہا کہ بندہ ایماندار“سےعمران صاحب بے نقاب اور بے چین ہوئے، ترجمانوں کے”جذباتی بیانات“ سے بے چینی سمجھ آرہی ہے، بے چارے ترجمان صبح سے شام تک ہلکان ہوئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیخیں ،روئیں، پرچے کاٹیں، سلیکٹڈ اور ترجمانوں کی روانگی کا وقت ہواچاہتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیلیکٹڈ ، ترجمان”بندہ تابعدار“بنے رہیں لیکن عوام سلیکٹڈ کو مسترد کرنے کا فیصلہ سناچکے ہیں۔

تازہ ترین