• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چودھری برادران سے یوسف رضا گیلانی کی ملاقات

چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

لاہور میں چودھری برادران کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں تینوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت نے کہا کہ ان کی طبیعت اب بفضل تعالیٰ پہلے سے بہت بہتر ہے۔

اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے، اسلام میں دنیا کے ہر مسئلے کا حل موجود ہے، اسلام ہر قسم کی منافرت پھیلانے سے روکتا ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے بھی چودھری برادران سے ملاقات کی اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ سے ان کی خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر چودھری برادران نے خیریت دریافت کرنے والوں اور اندرون اور بیرون ملک دعاؤں میں یاد رکھنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین