• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا نیب کو ملک و بیرون ملک بے نقاب کرنے کا اعلان

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا نیب کو ملک و بیرون ملک بے نقاب کرنے کا اعلان


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب کو ملک وبیرون ملک بے نقاب کرنےکا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ سینیٹ کسی ایک فرد کیلئےکام نہیں کرے گی، اب مقابلہ سینیٹ‌ اور نیب کا ہے، اس کو ہر حال میں بے نقاب کریں گے سینٹ اجلاس میں نیب کی زیرحراست ہلاکتوں پر بھی بات ہو گی۔

تمام پلی بارگین والوں کو بھی بلائیں گے، پوچھیں گے یہ کیسے ہوا؟ نیب کےاسٹاف کی ڈگریاں، اثاثے چیک، عالمی انسانی حقوق ادارے اس کو بلیک لسٹ کریں گے۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ سینیٹ اجلاس بلانے کی ریکوزیشن تیارکر لی ہے، اجلاس میں نیب کی زیرحراست ہلاکتوں پر بھی بات ہو گی، لواحقین کو سینیٹ میں بلائیں گے۔ 

پورے پاکستان کو گرفتار کریں، کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ تمام پلی بارگین والوں کو بھی بلائیں گے، ان سے پوچھیں گے یہ کیسے ہوا؟۔ نیب کی طرح چھپے کمرے میں انویسٹی گیشن نہیں کریں گے۔ 

انہوں نےالزام لگایا کہ نیب نےظلم کیے، اس کی تحویل میں لوگ مرے۔ نیب کوایکسپوزکرنے کیلئے سب سینیٹر متحد ہیں، نیب کے اسٹاف کی ڈگریاں چیک کریں گے۔ نیب کے ادارے اور افسران کو کنٹرول کیا جائے، یہ مقابلہ سلیم مانڈوی والا اور نیب کا نہیں، سینیٹ اورنیب کا ہے سینیٹ نیب اہلکاروں کے اثاثے بھی چیک کرے گا۔ 

نیب کی حراست میں کئی لوگ مارے گئے، کئی افراد نے خود کشیاں کی ہیں، سینٹ کے ذریعے اب عوام کو پتا چلے گا کہ کہاں کہاں لوگوں کے حقوق کی نفی کی جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں پاکستان میں ہر سفیر اور دنیا کی ہر پارلیمنٹ کو نیب کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کروں گا، نیب پر نئی قانون سازی پر مجبور کریں۔

نیب سے توقع کرتے ہیں کہ سب اداروں کا احتساب کرے صرف سیاستدانوں کا نہیں، نیب اس بات کا بھی احتساب کرے کہ لوگ آکسیجن نہ ہونے سے جاں بحق ہوگئے، کون احتساب کرے گا، اعجاز ہارون کے خلاف ریفرنس لائیں، ڈیڑھ سال ہوگیا، ٹارگٹ کرنے کیلئے صرف سیاستدان ہی رہ گئے ہیں۔

اپوزیشن اور حکومت اتفاق سے نیب کے حوالے سے قانون سازی کریں گے، نیب کے عقوبت خانوں میں لوگوں سے جو پیسہ لیا گیا وہ ریکور کرایا جائے گا، نیب کسٹڈی میں مرنے والوں کی فہرست موجود ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف کی یقین دہانیوں کی اہمیت ہے، آج تک نیب کی اکاونٹیبیلیٹی کسی نے نہیں کی۔

سینٹ اب یہ کام کرے گا، میری چیئرمین نیب سے ملاقات ہوئی، بزنس مین حضرات کے تمام چیمبرز کے ساتھ مل کر پریس کانفرنس کروں گا، یہ ہر پلاٹ کی خریدوفروخت میں گھس جاتے ہیں، ان کی وجہ سے رئیل سٹیٹ کا بزنس تباہ ہوچکا، ان کو ہر کمیٹی میں احتساب کیلئے لاؤں گا۔

نیب بطور ادارہ کسی احتساب کے تحت نہیں ہے، نیب کا ادارہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، عالمی انسانی حقوق ادارے اس کو بلیک لسٹ کریں گے، جمہوری نظام کے ذریعہ ہی نیب کا احتساب چاھتے ہیں، فوج ملک میں مضبوطی کا باعث ہے، آرمی چیف کو صورتحال سے آگاہ کرنا درست عمل ہے۔

نیب نے گزشتہ دو دن جو بیانیہ ایشو کیا ہے وہ پہلے بیانیہ سے ہٹ گیا ہے ،نیب جو کررہا ہے اس کی ساکھ بڑھ نہیں رہی بلکہ خراب ہورہی ہے، نیب کی عزت نہ عدلیہ نہ بیوروکریسی اور نہ سول سوسائٹی میں ہے، ہماری عزت ہی ھمارے لئے اہم ہے، وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔ 

آرمی چیف کو جلد پہنچ جائے گا، انجینیئر منگی اور دوسروں کی ڈگریاں اور تعیناتیاں چیک کی جائیں گی، ان کا معیار اور اثاثہ جات کو چیک کیا جائے گا،اب سینٹ ان کا کچا چٹھا کھولے گا۔

ان کی بے نامی جائیدادیں اور سرمایہ کاری سامنے لائی جائے گی، ان کو ایکسپوز کیا جائے گا، جو اقدام کرنے جارہے ہیں یہ ہر شہری کیلئے ہے، ہم میڈیا کے سامنے ان کی انوسٹیگیشن کریں گے۔

تازہ ترین