گوادر(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوششوں سے پاک ایران سرحدی مقامات پر بارڈر مارکیٹ کے قیام کیلئے عملی اقدامات کا آغاز ہو گیا،وفاقی وزیر زبیدہ جلال کامند بارڈر کا دورہ،پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری حکومت کا قابل ذکر اقدام قرار دیا گیا،سیکرٹری انڈسٹریزکے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال،کمشنر مکران ڈویژن طارق قمر اور ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ الیاس کبزئی کے ہمراہ بارڈر مارکیٹ کے پائلٹ پروجیکٹ کے قیام سے متعلق سائٹ اراضی کی نشاندہی کے لئے مند بارڈر کا دورہ کیا،سرحدی علاقہ مند کے علاقہ عمائدین نے وفاقی وزیر اور انتظامی افسران کا پرتپاک استقبال کیا،دونوں ہمسایہ ممالک کے سرحدی مکینوں کی سہولت کیلئے قانونی تجارت کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ رہا ہے، گزشتہ ماہ وزیر اعظم پاکستان کے دورہ مکران اور جنوبی بلوچستان کے لئے اہم ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کے بعد عوامی حلقوں کی جانب سے دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے بارڈر پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری کو موجودہ جکومت کا قابل ذکر اقدام قرار دیا جارہاہے۔