• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور جلسہ، مریم نواز کی عوامی رابطہ مہم کا آغاز


مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز لاہور جلسے کی تیاری کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم پرجاتی امراء سے روانہ ہوگئیں۔

مریم نواز عوامی رابطہ مہم کیلئے پہلے استقبالیہ کیمپ داروغہ والا پہنچیں گی ، جہاں وہ استقبالیہ کیمپ کے شرکاء سے خطاب بھی کریں گی۔

اس سے قبل مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز شریف آج لاہور کے شہریوں کو 13 دسمبر کی دعوت دینے کیلئے خود نکلیں گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز ہچکولے کھاتی حکومت کو آخری دھکا دینے کے لئے عوام کو پیغام دیں گی، آج پہلا مرحلہ ہے ، دوسرا مرحلہ 10 دسمبر کو ہوگا۔

ترجمان مسلم لیگ نون نے کہا کہ 13 دسمبر کو جلسہ بھی ہوگا، کرسیاں بھی لگیں گی ہر شخص کو اس ٹولے کیخلاف نکلنا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کی ریلی قائداعظم انٹر چینج سے شروع ہو گی ،وہ داروغہ والا، شالیمار چوک، کپ سٹور، چمڑا منڈی، پاک نگر،وسن پورہ، تاج پورہ اورشاد باغ سے ہوتی ہوئی ٹوکے والا چوک پہنچیں گی۔

تازہ ترین