• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھٹائی سے کورونا پھیلاؤ کا باعث بننے والے عوام کیلئے خطرہ ہیں، شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کاکہنا ہے کہ ڈھٹائی سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بننے والے عوام کے لیے خطرہ ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے سوال پر کانپتی ٹانگیں ہارڈ ٹاک میں پوری دنیا دیکھ چکی ہے۔

شہباز گِل نے کہا کہ پی ڈی ایم کی شناخت کرپشن زدہ مسترد ٹولے سے زیادہ کچھ نہیں ہے، پی ڈی ایم کے ناکام جلسے آپ کے پِٹے ہوئے بیانیے کا مظہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آدھے مفرور، آدھے ضمانتی استعفیٰ لینے کی بات کرتے ہیں، عوام کا حق مارنے والے عوامی مسائل کیا جانیں؟

تازہ ترین