مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں ملک بھر میں روزمرہ اشیا کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں چینی اور گندم کی قیمت میں کمی ہورہی ہے۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی اور لاجسٹک کمیٹی گندم کی سپلائی پر مسلسل آگاہ کرے۔
سیکریٹری خزانہ کے مطابق فلور ملز کو یومیہ 44 ہزار میٹرک ٹن گندم سپلائی کی جارہی ہے جبکہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث ملوں کیخلاف کارروائی بھی جاری ہے۔
انہوں نے بریفنگ میں مزید کہا کہ طلب و رسد میں فرق کے باعث چکن اور گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
سیکریٹری خزانہ نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ چکن اور گوشت کی قیمتوں میں کمی کے لیے بات چیت کی جارہی ہے۔