• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ لینے کے لیے ہر حد تک جائیں گے، قمر زمان کائرہ

پاکستان  پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ لینے کے لیے ہر حد تک جائیں گے، ہم نے وزیراعظم سے استعفیٰ لینا ہے، اسکے لیے ہمیں ہی کیوں نہ استعفیٰ دینا پڑے، مگر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

 فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی بڑی تعداد میں لاہور جلسے میں شرکت کرے گی، 13 دسمبر کا جلسہ تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ 13 دسمبر کا جلسہ حکومت کے اعصاب پر حاوی ہوگیا، جس طرح ملتان میں جلسہ کیا اسی طرح لاہور میں بڑا جلسہ ہوگا، کل میٹنگ میں بڑے فیصلے ہوں گے۔


انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے جلسہ رکوانے کی کوشش کی جارہی ہے،  ہم تو مارشل لا کا مقابلہ کرتے رہے ہیں، ہماری حکومت تو تب بھی چلی جب دہشتگردی تھی۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے تو ملک کو بہت بہتر انداز میں چلایا، ہم نہ ماضی میں غیر جمہوری عمل کا حصہ بنے اور نہ اب بنیں گے۔

تازہ ترین