• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت میں ڈاکٹرز کی ریگولرائزیشن کا مسئلہ حل کیا جائے، وزیرِاعلیٰ سندھ

وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت دی ہے کہ محکمہ صحت میں ڈاکٹرز کی ریگولرائزیشن کا مسئلہ جلد حل کیا جائے جبکہ میرٹ پر مزید ڈاکٹروں کی بھرتی کے لیے اقدامات کو تیز کیا جائے۔

انہوں نے یہ بات وزیرِاعلیٰ ہاؤس کراچی میں محکمہ صحت سے متعلق اہم اجلاس کے دوران کہی۔

اجلاس میں وزیر صحت، معاون خصوصی وقار مہدی، سیکریٹری صحت، ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور سیکریٹری پلاننگ شریک ہوئے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ صحت میں 1120 میڈیکل افسران کا ریگولرائیزیشن کا مسئلہ ہے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے ریگولرائیزیشن کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایات دی۔


بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ صحت میں 480 ڈاکٹرز کی بھرتی کا عمل مکمل ہونے والا ہے، محکمہ صحت سندھ میں گریڈ 17 کے میڈیکل افسران کی 1303 آسامیاں خالی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو میرٹ پر ڈاکٹرز کی بھرتیاں کرنے کی ہدایات دی جبکہ محکمہ صحت میں میڈیکل عملہ کی 808 اسامیوں خالی آسامیوں پر بھرتیوں سے متعلق بھی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں 105 تعلقہ اسپتال ہیں، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ 38 تعلقہ اسپتالوں کو ماڈل اسپتال بنایا جائے۔

تازہ ترین