• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوٹوگرافر کا گلگت بلتستان کی تصویر کا کریڈٹ نہ دینے پر وزیراعظم سے شکوہ

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نےگزشتہ روز ٹوئٹر پرگلگت بلتستان میں موسم خزاں کی خوبصورت تصاویر شیئر کی تھیں تاہم ان میں سے ایک تصویرکھینچنے والے فوٹوگرافر نے خود کو کریڈٹ نہ دئیے جانے پر وزیراعظم سے شکوہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم نےگلگت بلتستان کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے لکھا تھاکہ ʼسرما کے آغاز سے قبل گلگت بلتستان میں چہار سُو پھیلے رنگ، یہ خطہ زمین پر میرے پسندیدہ ترین مقامات میں سے ایک ہے۔

وزیراعظم کی پوسٹ پر جہاں انہیں پاکستانیوں کی جانب سے بڑی پذیرائی ملی وہیں ایک فوٹوگرافر اثمار حسین نے وزیراعظم سے شکوہ کیا ہے۔

اثمار نے وزیراعظم کی پوسٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ وزیراعظم عمران خان کا میری تصویر شیئر کرنے پر شکریہ، تاہم یہ اچھا ہوتا کہ اگر میری تصویر سے میرا نام (واٹرمارک) مٹایا نہیں جاتا اور اسے شیئر کرنے کے ساتھ مجھے اس کاکریڈٹ بھی دیا جاتا۔

اثمار حسین کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر7 ہفتے قبل یہ تصویر پوسٹ کی گئی ہے اور کیپشن کے مطابق اس میں بیلجین خاتون سیاح الیکس رینالڈز پاکستانی خاتون حنا امتیاز کے ساتھ وادی نگر کے دور دراز دیہات میں موٹرسائیکل کی سواری سےلطف اندوز ہورہی ہیں، تصویر میں اثمار فوٹو گرافی کا واٹر مارک بھی دیا گیا ہے جسے مٹاکر گذشتہ روز وزیراعظم کے اکاؤنٹ سے شیئرکیا گیا ہے۔

تازہ ترین