• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں کورونا کے باعث لنڈا کاروبار بھی متاثر

پشاور ( وقائع نگار)پشاور میں سردی کی شدت بڑھتے ہی لنڈا بازارسج گئے تاہم کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے باعث گاہک نہ ہونے کے برابر ہیں کوہاٹی ، فردوس اور نوتھیہ سمیت دیگر جگہوں پر قائم لنڈا بازاروں کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ کورونا وباءکی صورتحال نے ان کا روزگار بھی متاثر کر دیا ہے کیونکہ حکومتی ایس او پیز کی وجہ سے ایک طرف گاہک نہ ہونے کے برابر ہیں تو دوسری طرف راستوں کی بندش اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے بنیان ، سویٹرز اور دیگر اشیاءکی سپلائی میں رکاوٹیں ہیں جبکہ کرایوں کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں گزشتہ سالوں شہری استعمال شدہ کوٹ ، سویٹرز او ردیگر ملبوسات کی خریداری کیلئے کثیر تعداد میں آتے تھے لیکن اس سال گاہک کم ہیں اورمہنگائی اور کورونا کے باعث امسال دیگر کاروبار کی طرح لنڈا بازار بھی مندی کا شکار ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ٹیکسز اور تیل کی قیمتوں میں اضافے ،انتظامیہ کے چھاپوں اور دیگر مسائل نے انہیں شدید حد تک متاثر کیا ہے اور زیادہ تر دکاندار روزگار چھوڑنے پر مجبور ہیں انہو ں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے لنڈے کا روبار سے وابستہ افراد کی مشکلات کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔
تازہ ترین