• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک تحفظ حقوق چترال کا مطالبات کے حق میں احتجاجی کیمپ

پشاور (وقائع نگار)تحریک تحفظ حقوق چترال پاکستان نے اپنے مطالبات کےحق میںپشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگالیا جس کی قیادت چیئرمین پیر مختار اور دیگر عہدیداروں نے کی ۔ گزشتہ ورز رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے مسائل کے حل کےلئے ہر ممکن کوشش کرینگے اور قومی اسمبلی میں ان مسائل کو حل کرنے کےلئے آوازاٹھائیں گے ۔ تحریک تحفظ حقوق چترال کی مسائل حل کرنے کی جدو جہد قابل تعریف ہے ۔ شرکاءنے کہا کہ الحاق پاکستان کے بعد کسی حکومت اور انتظامیہ نے چترال کے مسائل حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی جسکی وجہ سے چترال کے دونوں اضلاع ترقی کے دور میں دیگر اضلاع سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں جبکہ چترال میں صحت کی سہولیات ،روڈ انفراسٹرکچر اور دیگر مسائل نے عوام کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ۔ چترال کے مختلف علاقوں میں پلوں کی بحالی نہیں ہوئی جسکی وجہ سے شدید سردیوں میں ضروریات زندگی کی قلت ہو جاتی ہے ۔ شرکاءنے مطالبہ کیا کہ استارہ پل جو اٹھ ماہ قبل ٹوٹ گیا تھا آج تک نہیں بنا حکومت فوری سٹیل پل نصب کریں جبکہ دیگر زیر تعمیر پل جن میں مژگول ،ایون،بروز ،گرین لشٹ ادیر ،یر خون اور میرا گرم کے علاقوں کے پلوں پر تعمیراتی کام جلدد از جلد مکمل کیا جائے جبکہ چترال ڈی ایچ کیو ہسپتال کو اے گریڈ کر کے فوری تمام سہولیات دی جائے جبکہ چترال کے ہسپتالوں کو ڈائلا سس کی سہولت فراہم کی جائے ،بونی ہسپتال کو کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈی ایچ کیو میں تبدیل کرنے سمیت چترال میں بند بی ایچ یو کو بحال کیا جائے اور چترال کا سلگتا مسئلہ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے قانون سازی کی جائے کیونکہ ڈاون ڈسٹرکٹ اور پنجاب سمیت ملک بھر سے لوگ شادی کے نام پر چترال کے سادہ لوح عوام کو ورغلا کر لڑکیاںبیاہ کر لے جاتے ہیں اور بعد میں قتل اور ددیگر تشدد کا نشانہ بنتی ہے جبکہ چترال یونیورسٹی کےلئے خریدی گئی زمین پر تعمیراتی کام کا اغاز کیا جائے اور چترال کے جنگلات کو بچانے کےلئے علاقہ میں گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا ۔
تازہ ترین