• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان اور دانش تیمور کے فوٹو شوٹ پر مداحوں نے تعریفوں کے پُل باندھ دیے

خوب رو اداکارہ عائزہ خان اور اداکار دانش تیمور اپنے نئے فوٹو شوٹ پر مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں بٹور رہے ہیں۔

پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ عائزہ خان نا صرف ایک فنکار ہیں بلکہ کامیاب ماں اور بیوی بھی ہیں، عائزہ خان اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی نجی زندگی سے متعلق بھی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جن پر اُنہیں اُن کے فالوور اور مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی اور دعائیہ کمنٹس ملتے ہیں۔


حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ نظر آ رہی ہیں اور یہ جوڑی ایک ساتھ نہایت خوبصورت لگ رہی ہے۔

عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں دونوں کے مداحوں کی جانب سے اس جوڑی کو خوبصورت ترین جوڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

عائزہ خان کی ان تصاویر پر نا صرف مداحوں بلکہ شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے بھی کمنٹ کیے گئے ہیں جن میں اُنہوں نے عائزہ خان اور دانش تیمور کی جوڑی کو بری نظر نہ لگنے کی دعائیں دی ہیں۔


واضح رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور  جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ مہر پوش ‘ میں آج کل ایک ساتھ دیکھے جا رہے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے ڈرامہ سیریل مہر پوش کے لیے خوب پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین