جے یو آئی ف کے سربرا مولانا فضل الرحمٰن کی زیرصدارت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی پی ڈی ایم کے اجلاس میں شرکت کے لیے اجلاس میں موجود ہیں۔
اس دوران صحافی کی جانب سے مریم نواز سے سوال کیا گیا کہ آج آر یا پار کا فیصلہ ہوگا؟ جس پر مریم نواز کا جواب میں کہنا تھا کہ فیصلہ تو ہوگا انشاءاللّٰہ۔
پی ڈی ایم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پی ڈی ایم ترجمان میاں افتخار، پی ڈی ایم کے نائب صدر امیر حیدر ہوتی بھی موجود ہیں۔
دوسری جانب دیگر اپوزیشن جموعتوں کے رہنما آفتاب شیرپاؤ، اویس نورانی، علامہ ساجد میر بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔