رہنما پاکستان تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ ٹی وی والے مراد علی شاہ بہت کچھ کہتے ہیں لیکن کرتے کچھ نہیں ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے ساتھ دھوکا ہوا ہے، ایک وزیراعلیٰ بہت ایکٹیو تھا جو ہاتھ جوڑ کر کورونا وائرس سے بچاؤ کا کہتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس کی پہلی لہر پر کامیابی حاصل کی۔
فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ کلچر ڈے جس طرح سے لوگوں نے منایا افسوس ناک ہے، پولیس اور سندھ حکومت ایس او پیز پر عمل کرانے میں ناکام رہی۔
اُن کا کہنا ہے کہ لوگ اپنے پیاروں کے لیے احتیاط کریں، حکومت کے خلاف احتجاج کرنا ہےتو کرتے رہیں لیکن ابھی خیال کریں۔
فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی میں پھر مذاق ہورہا ہے ، اجلاس بلاتے ہیں لیکن بغیر بات چیت کے ختم کردیا جاتا ہے۔